اوڈیسے،17اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اولمپک سلور میڈلسٹ پی وی سندھو ریو اولمپکس کے بعد اس ہفتے بین الاقوامی سرکل پر واپسی کرتے ہوئے کل سے یہاں شروع ہو رہے ڈنمارک اوپن سپرسیرج پریمیئر بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستانی چیلنج پیش کریں گی۔ریو سے واپس لوٹنے کے بعد استقبالیہ پروگرام میں مصروف رہی سندھو کی نظریں اولمپکس کی تال برقرار رکھنے پر ہوگی،وہ اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے والی ہندوستان کی پہلی بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں۔چھٹی سیڈ سندھو مہم کا آغاز چین کی ہی بنگجیاؤ کے خلاف کریں گی۔سندھو کو ڈرا میں دوسرے ہاف میں رکھا گیا ہے جس میں اس کا سامنا تھائی لینڈ کی دوسری سیڈ ریچانوک اتانون، کوریا کی چوتھی سیڈ سنگ ہیون اور چینی تاپے کی پانچویں سیڈ تے جھو ینگ سے ہو سکتا ہے۔سائنا نہوال گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہے لہذا ہندوستان کی امیدوں کا دارومدار سندھو پر ہوگا۔سندھو نے کہا کہ اولمپکس سے مجھے اعتماد ملا ہے اور امید ہے کہ یہ آگے بھی قائم رہے گا،یہاں سے مجھ پر ذمہ داریاں زیادہ ہوجائیں گیطمیں کورٹ پر جاکر اپنی سو فیصد شراکت دینا چاہتی ہوں۔عالمی چمپئن شپ میں دو کانسے کے تمغے جیت چکی سندھو ابھی تک کوئی سپر سریز نہیں جیت سکی ہے اور گزشتہ بار ڈنمارک اوپن میں رنر اپ تھی۔